محکمہ زراعت کی کاشتکارو ں کو 30اگست سے قبل مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش ڈالنے کی ہدایت

124
Department of Agriculture

فیصل آباد۔ 19 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو 30اگست سے قبل مکئی کی فصل میں فاسفورس اور پوٹاش کی مکمل مقدار ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے بتایاکہ کاشتکار کھیتوں میں فاسفور س اور پوٹاش کی مکمل مقدار جبکہ نائٹروجن کا پانچواں حصہ ڈال دیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ مکئی کی اچھی پیداوار کے لئے ڈرل کاشت کی صورت میں 12 سے13 کلوگرام جبکہ کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے10کلوگرام اور چارہ کے طور پر استعمال کی صورت میں 40 سے50کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیاجاسکتاہے۔