29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کے تدارک کے لئے...

محکمہ زراعت کی کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کے تدارک کے لئے خصوصی مہم جاری، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کپاس کے کاشتکاروں کی محنت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کپاس کے نقصان دہ کیڑوں خصوصا سفید مکھی کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ نگرانی کپاس کے نقصان دہ کیڑوں کی تلفی کے لئے خصوصی مہم جاری ہے اور کپاس کی سرویلنس،نگرانی اور ضرررساں کیڑوں کے تدارک کے لئے خصوصی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے اس جاری مہم کے دوران کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کپاس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں گرم اور خشک موسم کے باعث بعض علاقوں میں کپاس کی سفید مکھی کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے جس کے تدارک کے لئے افواج ِ پاکستان کی تکنیکی معاونت سے ڈرونز اور ہیلی کاپٹر زکی مدد سے سپرے کیا جارہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سفید مکھی سپرے کے دوران اردگرد کے کھیتوں میں پناہ لے لیتی ہے لہذا اس کے تدارک کے لئے کلسٹر / کمیونٹی سپرے کے علاوہ ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جارہی ہے جس سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سپرے کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

کپاس کے علاقوں میں مفت سپرے کئے جا رہے ہیں اور ضرررساں کیڑوں کی تلفی کے لئے 1400ہائی سپرے مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں نہری پانی کی ترجیحا فراہمی جاری ہے۔کاشتکاروں کی تکنیکی معاونت کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390241

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں