35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زرعت توسیع کی کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج...

محکمہ زرعت توسیع کی کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زرعت توسیع نے کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمدنے کہاکہ کاشتکار آخری چنائی والی کپاس کو الگ رکھیں اور اس سے بیج نہ بنائیں کیونکہ اس کپاس کا ریشہ کمزور اور بنولہ بھی بیج کے قابل نہیں رہتانیز کپاس کی مختلف اقسام کو الگ الگ گوداموں میں رکھا جائے تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثر نہ ہو اور چنی ہوئی کپاس کو خشک جگہ پر اور ہر قسم کی کپاس کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد اس کھیت میں بھیڑ بکریاں چھوڑ دیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا لیں اور اس طرح ان میں موجود گلابی سنڈی ودیگر سنڈیاں بھی تلف ہو جائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=535096

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں