محکمہ سماجی بہبود ایبٹ آباد کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں افطار دستر خوان کا انعقاد

127
Iftar table
Iftar table

ایبٹ آباد۔ 22 مارچ (اے پی پی):محکمہ سماجی بہبود ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں افطار دستر خوان کا انعقاد کیا،جس میں مسافروں، مزدور طبقہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے شیلٹر ہوم/ پناہ گاہ میں اس وقت 15 افراد کے رات کے قیام کی گنجائش ہے،

گزشتہ رات شیلٹر ہوم میں 12 افراد نے قیام کیا جنہیں سحری اور افطاری کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ افطار دستر خوان میں 26 سے زائد افراد شریک ہوئے۔