26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ سوئی گیس کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گیس چوروں کے...

محکمہ سوئی گیس کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

- Advertisement -

پشاور۔ 12 ستمبر (اے پی پی):محکمہ سوئی گیس نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے

اب تک صرف 11 دنوں میں یعنی یکم ستمبر سے 11 ستمبر تک پشاور، نوشہرہ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور دوسرے اضلاع میں 478 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دیئے گئے جبکہ 239 مشتبہ گھریلو اور کمرشل میٹرز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے ،صوبے کے مختلف تھانوں میں 6 ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں اور مزید 100 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے بھی پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

- Advertisement -

جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ رحمت اللہ خان کا چوری کی گیس استعمال کرنے والوں سے متعلق کہنا تھا کہ گیس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر اب کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس چوری کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں 10 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چوری کی گیس استعمال کرنے والے اب ہوشیار ہو جائیں اور مزید مفت کی گیس استعمال کرنے کو ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھی تعاون کریں اور گیس چوری کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389583

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں