سرگودھا۔ 04 مارچ (اے پی پی):سرگودھا میں سوئی نادرن گیس نےصارفین کی سوئی گیس قلت کی شکایات کے ازالہ کے لئے سحر و افطار سمیت تین اوقات کار میں سوئی گیس کی بلا تعطل سپلائی کا شیڈول جاری کر دیا۔
زرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس کے ریجنل مینجر حسنین ظفرنقوی نے رمضان المبارک میں صارفین کی سوئی گیس کی قلت کی شکایات کے ازالہ کے لئے کئے گے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سحر و افطار سمیت تین اوقات کارمیں صارفین کو بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
جس میں صارفین کو سحری کے وقت رات 3 بجے سے صبع 8 بجے تک اور دن 11 بجے سے دوپہرایک بجے تک اسی طرح افطار کے اوقات کار میں سہ دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک سوئی گیس کی سپلائی جاری ہے۔