محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاولپور کی جانب سے سپیشل پرسنز میں 33 معاون آلات تقسیم کیے گئے کی جانب سے سپیشل پرسنز میں 33 معاون آلات تقسیم کیے گئے

4

احمدپورشرقیہ۔ 24 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولپور کے سپیشل پرسنز کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاولپور کی جانب سے سپیشل پرسن میں 33 معاون آلات تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں رشید یہ آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی تھیں۔

تقریب میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاولپور ڈویژن اشتیاق احمد، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال بہاولپور کے افسران اور سماجی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔ فوزیہ ایوب قریشی نے کہا کہ سپیشل پرسن کو معاون آلات کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، جو کہ ان کے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کرے گا۔