13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحکمہ سپیشل ایجوکیشن کے طالب علموں نے اٹلی میں جاری ونٹر گیمزمیں...

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے طالب علموں نے اٹلی میں جاری ونٹر گیمزمیں میڈلز جیت کرقومی پرچم بلند کردیا

- Advertisement -

لاہور۔14مارچ (اے پی پی):سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے طالب علموں نے اٹلی میں جاری ونٹر گیمز میں سپیشل اولمپکس پاکستان کے انڈر مختلف گیمز میں میڈلز جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔

سپیشل ایجوکیشن سیکینڈری سکول کہوٹہ کے خصوصی طالبعلم علی رضا نے کانسی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ٹیکسلا کے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی طالبعلم شاہ گلوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ میڈل حاصل کرنے والے دونوں بچے پنجاب کے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی تعلیمی اداروں میں متاثرہ ذہنی صلاحیت کے ساتھ زیر تعلیم ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ ان بچوں نے جہاں قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے وہاں انہوں نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ یہ کسی طور پر بھی دوسرے بچوں سے کم نہیں ہیں۔

ہمارا معاشرہ ان بچوں کو وہ مواقع دینے کو تیار نہیں جو دوسرے بچوں کو دئیے جاتے ہیں مگر علی رضا اور شاہ گلوں نے یہ ثابت کیا کہ اگر ان کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ ملک و قوم کا سر بھی فخر سے بلند کریں گے ۔ثانیہ عاشق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی خود کررہی ہیں انشا اللہ آنے والے سالوں میں یہ بچے زندگی کے ہر شعبے میں ابھرتے نظر آئیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں