- Advertisement -
لاہور۔1اپریل (اے پی پی):محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کے دوران سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان کیا ہے، نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جنہیں اب صبح ساڑھے 7 بجے سے شروع کیا جائے گا اور دوپہر 1 بجے چھٹی ہوگی۔ جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔ڈبل شفٹ سکولز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،.
- Advertisement -
سیکنڈ شفٹ سکولز میں اوقات کار دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے اور شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577719
- Advertisement -