محکمہ صحت لسبیلہ نے مختلف علاقوں میں ملیریا کنٹرول مہم کا آغاز کردیا

75
محکمہ صحت لسبیلہ نے مختلف علاقوں میں ملیریا کنٹرول مہم کا آغاز کردیا
محکمہ صحت لسبیلہ نے مختلف علاقوں میں ملیریا کنٹرول مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کی نگرانی میں محکمہ صحت لسبیلہ نے این آر ایس پی لسبیلہ کے تعاون سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ملیریا کنٹرول مہم کا آغاز کردیا ۔

لاکھڑا،جام یوسف آباد بیلہ اوروایارہ کے علاقوں میں محکمہ ہیلتھ لسبیلہ،ملیریا کنٹرول پروگرام کی ٹیمیں این آر ایس پی کے تعاون سے ملیریا سے بچائو کیلئے سپرے کررہی ہیں،

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈآئوٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ملیریا کنٹرول پروگرام منیجر نصیر حمل بلوچ اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نبی بخش بلوچ مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔