30.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ صحت لورالائی کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے بریسٹ...

محکمہ صحت لورالائی کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے بریسٹ فیڈنگ کے عالمی دن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقد

- Advertisement -

لورالائی۔ 19 اگست (اے پی پی):محکمہ صحت لورالائی کے زیر اہتمام اور یونیسف کے تعاون سے بریسٹ فیڈنگ کے عالمی دن کے حوالے سے گرلز کالج لورالائی میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا ہے۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل تھے جبکہ سمینار میں گرلز کالج کے پروفیسرز،طالبات ،نیوٹریشن پروگرام کے عملہ اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔

سمینار سے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈنیٹر لورالائی نقیب اللہ ناصر نے سیمینار کی افادیت اغراض و مقاصد اور یونیسف کے تعاون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سمینار سے ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان،ماہر امراض اطفال ڈاکٹر امجد پرویز،اسسٹنٹ پروفیسر ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ اطفال پروفیسر حنیف دمڑ،ایل ایم او ڈاکٹر ثمینہ ناز،پرنسپل گرلز کالج لورالائی پروفیسر ساجدہ اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، سیمینار میں ماں کے دودھ کے اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں