13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومضلعی خبریںمحکمہ صحت میں بھرتیاں شفاف اور میرٹ پر ہوں گی ، ڈاکٹرعبدالوحید...

محکمہ صحت میں بھرتیاں شفاف اور میرٹ پر ہوں گی ، ڈاکٹرعبدالوحید بلیدی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ صحت کی خالی آسامیوں کے لیے مکران میڈیکل کالج تربت میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 14 تک کے امیدواروں کے لیے ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔

ان ٹیسٹوں کی نگرانی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرعبدالوحید بلیدی نے کہا کہ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں قابل اور مستحق افراد کی تعیناتی ہماری اولین ترجیح ہے

- Advertisement -

اسی مقصد کے تحت ان ٹیسٹوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ میرٹ پر مبنی بھرتیوں سے علاقے میں صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566738

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں