محکمہ صحت پنجاب نے موسمی بیماریوں کی روک تھام کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں،ڈاکٹر نوید سڈل

62
Punjab Health Department
Punjab Health Department

سیالکوٹ،۔ 14 مئی (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید سڈل نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے موسمی بیماریوں کی روک تھام کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں۔ بدلتے موسم کے پیش نظر عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ موسمی بخار، نزلہ، زکام، ڈینگی، دیگر موسمی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ، محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے گئے ہیں، ایمرجنسی سروسز کو مضبوط بنایا گیا ہے اور ادویات کی فوری مفت فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں آگاہی مہم چلا رہی ہیں جس کا مقصد عوام کو موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔ ان مہم میں واک، سیمینارز اور آگاہی پروگرامز شامل ہیں جہاں ماہرین صحت عوام کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمی بیماریوں سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، صاف پانی کا استعمال کیا جائے اور کھانے پینے میں احتیاط برتی جائے۔ ڈاکٹر نوید سڈل نے کہا کہ بخار، کھانسی یا جسم میں کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی مرکز صحت سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔