محکمہ صحت کی 3693 ٹیمیں 8 لاکھ 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

91
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

مظفرگڑھ۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں،انسداد پولیو مہم 6اکتوبر تک جاری رہے گی،محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرظفر عباس نے کہا کہ مہم کے دوران 8 لاکھ 39 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 3693ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جو ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بس اسٹینڈز، ویگن سٹینڈز اور ریلوے اسٹیشن پر بھی موجود رہیں گی۔\378