سرگودھا ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عارف سلطان نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں محکمہ لائیوسٹاک کے فیلڈدفاتر میںوزیر اعظم عمران خان کے کلین و گرین پاکستان منصوبہ کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران 5486درخت و پودے لگائے گئے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ جانداروں کی افزائش اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے آکسیجن بنیادی جز ہے اور پودے اور درخت آکسیجن کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ کسانوںکو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیںاور وزریر اعظم کے بلین ٹری پروگرام کو حقیقت کا روپ دینے اور اسکی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوںنے اپنے افسران و عملہ کو ہدایت کی وہ درختوں کی نگہداشت اور نمو کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے بتایاکہ گزشتہ سال کے دوران 4972درخت اور 514قلمیں کاشت کی گئیںجو اب تناور درخت بننے جارہی ہیں۔