عارف والا 29 اپریل (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی ڈرائیور سمیت 2 افراد گرفتار 600 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کع لی گئیں ہیں ۔
پل راکھ کے نزدیک حویلی لکھا سے عارفوالا براستہ پاکپتن مردہ مرغیوں کو سپلائی کیلئے لایاجارہاتھا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مزداڈالہ نمبر1247 سے 600کلوگرام مردہ مرغیوں کو برآمد کرکے ضائع کردیا ڈرائیور ایوب اور آصف کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کو شوارما، باربی کیواورہوٹلوں پر سپلائی کیلئے لے جارہے تھے کہ کاروائی کی گئی۔