محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام بہادر نگر اوکاڑہ میں بھینس دودھ میلہ دوسرے روز بھی جاری

204
محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام بہادر نگر اوکاڑہ میں بھینس دودھ میلہ دوسرے روز بھی جاری

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے تحت بھینس دودھ میلے2024 کا دوسرا دن۔لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر میں نیلی راوی بھینس میں دودھ کے مقابلہ جات جاری۔

محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام بہادر نگر اوکاڑہ میں بھینس دودھ میلہ دوسرے روز بھی جاری

دوسرے روز مقابلہ دودھ کا افتتاح سابق وائس چانسلر چولستان ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر سجاد خان نے کیا۔بھیڑوں کی مختلف نسلوں کے مابین بھی خوبصورتی کے مقابلے منعقد ہوئے۔مقابلے میں بکریوں کی آٹھ ، بھیڑوں کی چار ،گائے کی چار اور گدھوں کی تین اقسام نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں پنجاب بھر سے بھینسوں نے حصہ لیا۔

محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام بہادر نگر اوکاڑہ میں بھینس دودھ میلہ دوسرے روز بھی جاری

پہلی پکی چوائی کے موقع پر وائس چانسلر چولستان ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر سجاد خان کا کہنا تھا کہ میلہ مویشیاں کا انعقاد یقینی طور پر فارمرز میں خوبصورت جانور پالنے کا رجحان پیدا کرے گا۔

میلے میں محکمانہ خدمات کی تشہیر کے ساتھ ساتھ نجی و سرکاری اداروں کی جانب سے نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔دوسرے روز کی تقریب کے اختتام پر بفلو بریڈر ایسوسی ایشن کے نمائندگان میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔