فیصل آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):ی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں پری فلڈ ویکسینیشن مہم کے تحت جانوروں میں بیماریوں سے بچاؤ بالخصوص سیلابی علاقوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے بڑے جانوروں میں گل گھوٹو، چوڑے مار ، منہ کھر اور اسی طرح بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں کا زہر،کاٹا، پلور و نمونیا سے بچاؤ کے اور مرغیوں میں مرض رانی کھیت سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بڑے اور چھوٹے جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کے خلاف ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں ضلعی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے فلڈ سیکٹرز میں بھی محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے ویٹرنری عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ شفٹس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اور کیمپس پر تمام ابتدائی طبی امداد کی ادویات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی سیلابی/ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈویژن بھر میں بالخصوص فلڈ پرون علاقہ جات میں ویٹرنری عملہ مویشی پال حضرات کو مختلف آگاہی پروگراموں کے ذریعے سیلابی صورتحال کے دوران اپنے جانوروں کی حفاظت اور دیکھ بھال بارے آگاہ بھی کر رہے ہیں۔