محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج

محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کی حدود میں گاڑی نمبر FSG-7446 کا گوشت معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران گاڑی سے تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا۔ گوشت کا معائنہ محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے تعاون سے کیا۔

فیصل آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد کی حدود میں گاڑی نمبر FSG-7446 کا گوشت معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران گاڑی سے تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا۔ گوشت کا معائنہ محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کے تعاون سے کیا۔

برآمد شدہ غیر معیاری گوشت کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تلف جبکہ ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران تیار کردہ اصل تفصیلی معائنہ رپورٹ مزید ضروری قانونی کارروائی کے لئے ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر محمد عباس کے حوالے کر دی گئی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنانے اور مضرِ صحت گوشت کی روک تھام کے لئے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔