محکمہ لیبرخیبرپختونخواکا نوجوانوں کو مختلف ہنر کے کورسز کروانے کا اعلان

69

پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی خصوصی ہدایات پرورکرزویلفیئربورڈ لیبرڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کو مختلف ہنرکے کورسز کروانے کااعلان کیا ہے۔ کورسزصوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ورکرزویلفیئر بورڈ کے انسٹی ٹیوٹس میں سکھائے جائیں گے۔لیبرڈیپارٹمنٹ کے بیان کےمطابق نیوٹیک کے تعاون سے ورکرزویلفیئربورڈ جو کورسز کروارہا ہے ان میں انٹرنیٹ آف تھنگزسسٹم ڈویلپمنٹ اینڈ ایپلیکیشن گھریلو آلات کی مرمت اورمینٹیننس، گرافک ڈیزائن (پرنٹ میڈیا)،جنرل الیکٹریشن

آفس مینجمنٹ اورای کامرس شامل ہیں۔ یہ سکلز ڈویلپمنٹ کورسزگورنمنٹ مونوٹیک انسٹیٹیوٹ آمان گڑھ، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹیٹیوٹ ہری پور، گورنمنٹ پولی ٹیک انسٹیٹیوٹ ورکرز ویلفیئر بورڈ ڈی آئی خان، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹیٹیوٹ پشاور، گورنمنٹ میٹرک ٹیک انسٹیٹیوٹ لیبرکالونی آمان گڑھ اورگورنمنٹ مونوٹیک انسٹیٹیوٹ بنوں میں سکھائے جائینگے جبکہ کورسزکا دورانیہ 3 سے 6 مہینے کا ہوگا۔