محکمہ موسمیات نےویک اینڈ سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی

64

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نےویک اینڈ سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔بدھ کومحکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مسلسل ملک میں داخل ہو رہی ہیں ۔اگلے چند روز کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کا امکان تاہم 05 جولائی(شام/رات) سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی۔ 06 جولائی کو مغربی ہواؤ ں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع۔

اس موسمی نظام کے زیر اثر،کشمیر/ خیبر پختونخوا میں05 جولائی سے10 جولائی کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستا ن میں بھی 06 سے10جولائی کے دوران (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان ہے۔پنجاب/اسلام آباد میں05 سے10 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 06 سے 08 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان/سندھ میں03 (شام/رات) اور 04 جولائی کو اور 06 سے 08 جولائی کے دوران شمال مشرقی/جنوبی حصوں (شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہےجبکہ03 (شام/رات) /04 جولائی کو سندھ تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، حیدرآبادٹھٹھہ، بدین اور کراچی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر میں05 رات سے 08 جولائی کے دوران موسلا دھار/شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےعوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

06 سے 08 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں،مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔