26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب میں 22جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کر...

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب میں 22جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 21 جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے 22جولائی سے بالائی پنجاب میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ سمیت بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مورخہ22 جولائی سے 25جولائی تک بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ ان علاقوں کہیں ہلکی بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران گلیات اور مری کے ندی نالوں میں سیلاب اورطغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں بلخصوص مری، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کا پروگرام ترتیب دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں