اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے منگل کی رات اور 3 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث نارووال، سیالکوٹ ، گجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہائوالدین، لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ ، حافظ آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقا می /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔موسلادھار بارش کے باعث جموں، بھمبر، میر پور، کوٹلی، پونچھ ، حویلی، بٹگرام، ایبٹ آباد، دیر ، مری ، گلیات اور گردو نواح میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقا می برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے،موسلادھار بارش /آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر /دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار/جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد(سٹی 100، گولڑہ 77، بوکڑہ 58، سید پور45، ایئر پورٹ 24)، نارووال78،راولپنڈی (نیو کٹاریاں 64، پیر ودھائی 44، شمس آباد 31، گوالمنڈی 24، کچہری15، چکلالہ12) ،مری 36 ، ڈیرہ غازی خان(سٹی) 31، گو جرا نوالہ 13، لاہور(سٹی 13، ایئر پورٹ 15)، گجرات 06، سیالکوٹ (سٹی 11، ایئر پورٹ 03)،حافظ آباد03، ملتان (ایئر پورٹ )، فیصل آباد، منڈی بہا ئوالد ین02، کروڑ (لیہ)، بہاولنگر، شیخوپورہ 01، خیبرپختونخوا:کاکول 38 ، دیر(بالائی 27، زیریں 07)، سیدو شریف 20،پشاور(باچا خان ایئر پورٹ 15، سٹی 09)، مالم جبہ 08، تخت بائی 07، بالاکوٹ 04، چراٹ 02،کشمیر: مظفر آباد(ایئر پورٹ 32، سٹی 29)،راولاکوٹ 27 ، گڑھی دوپٹہ26، کو ٹلی01، گلگت بلتستان: استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین اور نوکنڈی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔