محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ کے دوران ملک میں بارش کی پیش گوئی

51

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پیر سے بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔