محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش/آندھی اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی

178
rain
rain

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش/آندھی اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ مغربی لہر 09 مارچ (شام/رات) کو شمالی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جو 12 مارچ سے طاقتور ہوگی اور 16 مارچ تک برقرار رہے گی۔اس موسمی نظام کے زیر اثر چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، مری، گلیات، گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) اور کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) 09 مارچ (شام/رات) سے 16 مارچ تک۔10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، ہری پور، کرم، بنوں، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، کرک، ہنگو، کوہاٹ اور خیبر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

12 مارچ (شام/رات) سے 16 مارچ (صبح) تک اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، میانہ آباد، توبہ، فیصل آباد،ڈیرہ اسماعیل خان اور جھنگ کے علاقوں میں ہلکی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔14 اور 15 مارچ کو کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، شیرانی، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ، بھاکر، راجہ پور، ژوب، شیرانی،کوٹ ادو، رحیم یار خان، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، ملتان، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ اور پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

12 مارچ سے 15 مارچ تک مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں شدید بارش اور برف باری کے باعث سڑکیں بند اور پھسلن ہوسکتی ہیں۔اس دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں آنے والے سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور 13 سے 16 مارچ تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کا انتظام پیشن گوئی کے مطابق کریں۔تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔