اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور اگلے چند روز میں شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ 25 جون کو مغربی ہوائوں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ اس موسمی نظام کے زیر اثرکشمیر/گلگت بلتستان میں کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں24 جون (شام/رات) سے02 جولائی کے دوران تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
گلگت بلتستان میں(دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں 26 سے 29 جون کے دوران تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔25 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
26 سے 28جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لوہدراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا میں25 جون سے یکم جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔بلوچستان میں25جون(شام/رات) سے 28 جون کے دوران : شمال مشرقی/جنوبی حصوں (شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو)میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں25 جون سے28 جون کے دوران: بالائی اور جنوب مشرقی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین اور کراچی) میں وقفےوقفے سے تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں متنبہ کیا ہے کہ 26 جون سے یکم جولائی کے دوران موسلا دھار/شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی /بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
26 جون سے یکم جولائی کے دوران شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور جبکہ 26 سے 28 جون کے دوران حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔