محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد کے گلیات میں چھاپے ،نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی کھالیں برآمد ،ملزمان گرفتار

170
Wildlife combing operation
Wildlife combing operation

ایبٹ آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد اہلکاروں نے گلیات میں چھاپے کے دوران نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی کھالیں برآمد کر کےملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اہلکاروں نے سیاحتی مقام گلیات کی دکانوں سے کھالیں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان غیر قانونی طریقےسے نایاب نسل کے جانوروں کی کھالیں فروخت کرتے تھے۔محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔