لاہور۔21مارچ (اے پی پی):چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر نگرانی پنجاب میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکاریوں کاتعاقب جاری،صوبہ کے مختلف مقامات پر غیرقانونی شکاریوں کی کمین گاہیں مسمار،غیرقانونی شکار کی پاداش میں 06شکاریوں کا چالان، 55ہزار روپے جرمانہ وصول ، 2 شکاری عدالت میں پیش ، اسلحہ ضبط کرلیاگیا ۔ترجمان کے مطابق
ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈلائف سٹاف مظفر گڑھ اور کوٹ ادو نے جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 6ملزمان کے چالان کرکے 4کو 55ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ 2کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے شکاریوں سے برآمد ایک بندوق اورایک رپیٹربحق سرکار ضبط کرلی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575199