25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی ضلعی سطح پر...

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کی ضلعی سطح پر غیر فعال دیہی ڈسپنسریوں کو یکم فروری تک فعال کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

ملتان۔25جنوری (اے پی پی):محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نے ضلعی سطح پر غیر فعال دیہی ڈسپنسریوں کو یکم فروری تک فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔جنوبی پنجاب کے760بنیادی مراکز صحت میں سے 427 کی تزین وآرائش مکمل کرلی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں موثر سروس ڈیلیوری پر کسی قسم کی غفلت قبول نہیں کی جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر صحتِ عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں اور دیہی صحت مراکز میں آپریشن تھیٹرزاور جنوبی پنجاب کی تمام دیہی ڈسپنسریوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے111دیہی مراکز صحت میں سے 80آرایچ سینٹرز کی تزین وآرائش بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیف ایگز یکٹیو افسران کو اضلاع میں غیر فعال رورل ڈسپنسریوں کو یکم فروری تک فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں