34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ پولیس میں شہریوں کو مسائل کا سامنا ،آر پی او کی...

محکمہ پولیس میں شہریوں کو مسائل کا سامنا ،آر پی او کی سربراہی میں کھلی کچہری

- Advertisement -

راولپنڈی ۔19مئی (اے پی پی):راولپنڈی کے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے پیر کو ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی بابرسرفراز الپا کی سربراہی میں تھانہ چکری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھراورایس ڈی پی او اے ایس پی زینب ایوب نے شرکت کی جن کی موجودگی میں محکمہ پولیس کے خلاف شہریوں نے کثیرتعدادمیں اپنی درخواستیں پیش کیں، جس پر آر پی او نے موقع پر موجودمتعلقہ افسران کو انکوائری وکارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوا نے کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کوفوری انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانا اولین ترجیح ہے

کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں بھی مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی ضلع کے تھانہ چکری اور تھانہ دھمیال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران تھانہ جات کے ریکارڈاور پولیس کی مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔آر پی اونے تھانہ جات میں درج سنگین مقدمات کی تفتیش اور پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے مقدمات کی تفتیش میں تیزی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔آر پی او بابر سرفراز الپا نے تھانوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں