29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںمحکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام پہلا بلوچستان ویمن گیمز...

محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام پہلا بلوچستان ویمن گیمز کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 مئی (اے پی پی):محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام پہلا بلوچستان ویمن گیمز 2025 کا انعقاد کیاگیاہے۔ ویمنز گیمز کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہے۔منگل کے روز ایونٹس میں شامل فٹسال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ٹیک بال اور ہینڈ بال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں کوئٹہ بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ہر کھیل میں کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا جنہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان دُرا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر بازئی نے سپورٹس جرنلسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ بلوچستان ویمن گیمز کے مختلف کھیلوں کے مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں

اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت حوصلہ افزا ہے یہ گیمز وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت اور مشیر کھیل کی وژن کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کو کھیلوں کے میدان میں مساوی مواقع میسر آئیں ان گیمز کا مقصد صوبے کی باصلاحیت خواتین کو قومی سطح پر آگے لانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ایونٹس میں شریک کھلاڑیوں اور شائقین کا جوش و خروش قابل دید ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ گیمز خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے نئے دروازے کھولیں گے۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ آل بلوچستان ویمن گیمز ہمارے لیے ایک سنہری موقع ہے جہاں ہمیں نہ صرف اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا بلکہ دیگر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا تجربہ بھی حاصل ہواہم چاہتے ہیں کہ ایسے ایونٹس باقاعدگی سے ہوں تاکہ خواتین کھلاڑیوں کو آگے بھی کھیلنے کے مواقع میسر ہو،کھیلوں کے یہ مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں