مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے صورتحال

68

اسلام آباد ۔29 جون (اے پی پی) واپڈانے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد99300کیوسک اور اخرج 142500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد44300 کیوسک اور اخراج44300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26100 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 61000کیوسک اور اخراج32900 کیوسک ہے۔