مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری

73

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد94600 کیوسک اور اخراج 125000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15600 کیوسک اور اخراج15600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد17700 کیوسک اور اخراج30000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد24900 کیوسک اور اخراج 10900کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1532.42 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.062 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.374 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ ہے۔