مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بد ھ کو جاری اعدا وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23100کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9900کیوسک اور اخراج 9900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15600 کیوسک …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بد ھ کو جاری اعدا وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23100کیوسک اور اخراج 40000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9900کیوسک اور اخراج 9900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15600 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد10600کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1446.37 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.165 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.734 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ہے۔