مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال

86
آبی ذخائر

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33100کیوسک اور اخراج38000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 5500کیوسک اور اخراج 5500 کیوسک ہے، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6200 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11900کیوسک اور اخراج4000کیوسک ہے۔ تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1526.51 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.677 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.057 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔