اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیت کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں آرمی اور واپڈا کے کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔