اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے عدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39600کیوسک اور اخراج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 6800کیوسک اور اخراج 6800 کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8700 کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13600کیوسک اور اخراج5700 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1527.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.726 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.398 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.136 ملین ایکڑ فٹ ہے۔