مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورت حال

88
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27400کیوسک اور اخراج75000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11200 کیوسک اور اخراج 11200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12200 کیوسک اور اخراج22000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7200کیوسک اور اخراج2000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1489.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.876 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.489 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔