مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

70
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21100کیوسک اور اخراج 20300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد6600 کیوسک اور اخراج6600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد32500کیوسک اور اخراج33400کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11300کیوسک اور اخراج 5100کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1102.10 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.395 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔