مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں گفتگو

117

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں وفاقی وزیر سے الوداعی ملاقات کی۔

ڈاکٹر مصدق ملک نےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ڈونلڈ بلوم نے اپنا کردار ادا کیا،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔