مختلف شہروں میں قائم منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی مراکز میں رواں مالی سال کے دوران 2386مریضوں کا علاج کیا گیا ،اقتصادی سروے

23
Economic Survey

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ملک کے مختلف شہروں میں قائم منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز میں رواں مالی سال کے دوران 2386مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق علاج اور بحالی کے ماڈل مراکز میں کراچی میں واقع ملیراور منگھو پیرکے مراکز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ، سکھر ، حیدرآباد اور کوئٹہ کے مراکز بھی شامل ہیں جن میں 2386مریضوں کا علاج معالجہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔