اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف عالمی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر سکوارڈن لیڈر عامر اقبال نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 12 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں یہ جونیئر کھلاڑی فیوچر پلان اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کر رہے ہیں اور مستقبل میں یہ جونیئر کھلاڑی ملک کا اثاثہ ثابت ہو ںگے۔