مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں کے ترقیاتی کےسلسلے میں 6دسمبر بجلی بندرہے

56
Quetta_Electric_Supply_Company_logo
Quetta Electric Supply Company

کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں کے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 6دسمبراور7دسمبر کو(روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان،مالک، جی او آرکالونی، جناح ٹاون، نواں کلی، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، برور ی روڈفیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، چشمہ، تکاتو، ادیان، واسا، عمر، داریم فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔

علاوہ ازیں سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ،انڈسٹریل، کرانی، نیو جان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، سریاب ون،سریاب ٹو، بی ایم سی، دلدارکاریز، جڑسا، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون، اے ون سٹی، واسا فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔