مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا جذبہ ضروری ہے،ایرانی وزیر خارجہ

104

تہران ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ جنگ کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا جذبہ موجود ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں دنیا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی سرحد کے قائل نہیں ہیں