اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) حکومت نے فاٹا میں تعمیر نو و بے گھر افراد کی بحالی سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 42 ارب 56 کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کردئیے ۔ وزارت سیفران کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے علاقوں اور فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42 ارب 56 کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ، صحت، تعلیم، مواصلات اور بے گھر افراد کی بحالی کیلئے یہ رقم خرچ کی جائے گی۔