مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک3 کھرب 65 ارب99کروڑ 34لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

98

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک3 کھرب 65 ارب99کروڑ 34لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کیلئے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔