اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 32 ارب 94کروڑ 56 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 12 ارب، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے50 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 3ارب 7 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب93 کروڑ، این ایچ اے کے لئے27 ارب 22 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 2 ارب 48کروڑ 39 لاکھ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 14 ارب 2 کروڑ4 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے3کروڑ 97 لاکھ، سپارکو کے لئے62 کروڑ46 لاکھ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب47کروڑ44 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے33 کروڑ36 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 2 ارب70 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 4 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 34 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 11کروڑ 63 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے6 کروڑ71 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب89 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے2 کروڑ56 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے3 ارب 23 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 96 کروڑ 95 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 21کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک 41کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے46کروڑ86 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 9 کروڑ 32 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2کروڑ85 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5ارب 73 کروڑ 93 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 2 ارب 56 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 90کروڑ 93 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 34 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 12 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 17کروڑ 54 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔