مددگار 15کی گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر کارروائی، گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد

86
مددگار 15

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):کھارادر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس مددگار 15 نے گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھر کی تلاشی کے دوران ایک پستول اورایم پی5 رائفل برآمد کر لی۔

منگل کو ترجمان مددگار 15 کے مطابق مددگار15 نے شک کی بنیاد پر گھر کی تلاشی لی تھی، ایک خاتون کالر نے گھریلو جھگڑے کی اطلاع دی تھی۔ پستول اور رائفل کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔