اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب قوم کا ہر فرد ریاست کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام اس حکومت کا خواب ہے اور اس سلسلے میں شب و …
مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب قوم کا ہر فرد ریاست کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے،صدر مملکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب قوم کا ہر فرد ریاست کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام اس حکومت کا خواب ہے اور اس سلسلے میں شب و روز کوششیں جاری ہیں۔لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم بحیثیت قوم اجتماعی طور پر اس میں شامل نہیں ہوجاتے۔ اس لیے لازمی ہے کہ قوم کا ہر فرد اس ریاست کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالے۔ اگر ہم چاہیں تو یہ ملک قائداعظم کی خواہش کے مطابق ریاست مدینہ کی ٰ جھلک د±نیا کو دکھا سکتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اس کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔








