
فیصل آباد 21 مارچ (اے پی پی) :ےونیورسٹی آف فیصل آباد کی مدینہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جمعرات کو 50جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ ےونیورسٹی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بمقام امین کیمپس ویسٹ کینال روڈ میں منعقد ہ تقریب میں 2ہزار سے زائد باراتیوں و مہمانوں نے شرکت کی نیز شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کو لاکھوں روپے کا جہیز بطور تحفہ فراہم کرنے سمیت مہمانان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے روح رواں ےونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار نجیب حیدر تھے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں معروف مذہبی سکالر قاری نیاز احمد نے خطبہ نکاح کے بعد قصید ہ بر دہ شریف و قصیدہ غوثیہ بھی پیش کئے او ر نوبیا ہتا جوڑوں کی خوشحال ازدواجی زندگی کےلئے خصوصی دعا کی۔ مدینہ فاﺅنڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد شہر اور گردو و نواح کے دیہات سے ےتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے تمام تر انتظامات مدینہ فاﺅنڈیشن نے سر انجام دیئے جس میں ان جوڑوں کےلئے جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ےونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ اس نیک کام کےلئے شرکاءنے مدینہ فاﺅنڈیشن اور دی ےونیورسٹی آف فیصل آباد کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔رجسٹرار نے بتایاکہ ادارہ کی جانب سے سال میں تین مرتبہ رجب، شعبان اور ذی الحج کے مہینہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں بڑی تعداد میں ےتیم ، نادار ، بے سہارا ، غریب و مستحق بچیوں کو شادی کے بندھن میں جوڑا جاتا ہے۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب کے دوران بچیوں کو مدینہ فاﺅنڈیشن کی جانب سے تحفہ کے طور پر جہیز کے ضمن میں مطلوبہ ضروری گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا۔